خواتینسپیشل رپورٹ

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بن گئیں

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بنیں۔

پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں متفقہ طور پر شہلا رضا کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ شجاع اقبال پاشا کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔

پی ایچ ایف کانگریس کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ کانگریس اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی۔

شہلا رضا اس سے قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔

Thanks Jang News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button