جرم کہانی

اسلام آباد : ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی

وفاقی دارلحکومت کے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12 سال کی بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ، بچی کی والدہ نے بتایا کہ غریب اور طلاق یافتہ ہوں ،لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بیٹی کو مہرین نامی خاتون گھر سے لےگئی اور وہاں سے پارک لے جایا گیا، رات 11بجے بچی واپس آئی تو وہ رو رہی تھی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ اسلام آباد تھانہ شالیمار کی حدود میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، واقعہ سیکٹر ای الیون ٹو کے فلیٹ میں پیش آیا تھا۔

طالبہ کی درخواست پر شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ساتھی طالب علم ظہیر اور اس کے دوست دانیال نے زیادتی کی، ویڈیو بنائی۔

Thanks ARY News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button