دلچسپ و حیرت انگیز

ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے منفرد ملازمت، دلچسپ اشتہار وائرل

دنیا میں مہم جو افراد کی کمی نہیں ایسے ہی ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے انٹارکٹیکا میں منفرد ملازمت کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ملازمت میں ملازمین کو دنیا کے برفانی خطے انٹارکٹیکا میں پوسٹ آفس کی میل چھانٹنے کے ساتھ وہاں موجود پنگوئن کو گننا ہوگا۔

یوکے انٹارکٹک ہیریٹیج ٹرسٹ کی جانب سے ایک اشتہار شائع کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پوسٹ آفس ‘پورٹ لاکروائے’ کے لیے پانچ افراد کی خدمات درکار ہیں جو انہیں میل ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ علاقے میں پینگوئن کی تعداد گن کر بتا سکے۔

ملازمت آفر کرنے کا یہ منفرد انداز اور اشتہار سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آتے ہی وائرل ہوگیا۔

یہ ملازمتیں رواں سال نومبر 2024 سے مارچ 2025 کی مدت تک کے لیے ہیں اور ٹرسٹ کو ان 5 افراد کے علاوہ ایک بیس لیڈر، ایک شاپ مینیجر اور تین جنرل اسسٹنٹ کی بھی تلاش ہے جو دور دراز لیکن مصروف مقام پر رہتے ہوں۔

واضح رہے کہ پورٹ لاکروئے کو 1996 میں میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا جو صرف موسمِ گرما میں کھلا کرتا تھا تاہم 2006 میں یوکے انٹارکٹک ہیریٹیج ٹرسٹ نے اس کا چارج سنمبھال لیا تھا۔

Thanks ARY News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button