سیاسیات

منگل تک عمران خان کے حوالے سے اچھی خبر متوقع؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملنے کی پیش گوئی کر دی۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کارروائیاں تھی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں وکلا کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔

ان کا کہناتھاکہ مینڈیٹ چوری ریکوری کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے اور 30 مارچ سے آغاز کریں گے جبکہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس سزا کے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔  JehanPakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button