جرم کہانی

گیس چوری کریک ڈاؤن: 2,436گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ87 لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید2,436گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 2 کرو87 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 21گھریلو کنکشن منقطع کیے، مزید گیس چوروں کے خلاف 3 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 36 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

شیخو پورہ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 318جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 114گیس کنکشن منقطع کیے مزید گیس چوروں کے خلاف 18 ایف آئی آر بھی درج کروائی اور 17 ملین سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 844جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 943گیس کنکشن منقطع کیے مزید گیس چوروں کے خلاف 31 ایف آئی آر بھی درج کروائی اور 6.08 ملین سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 79کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 1.41 ملین کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 69کنکشن منقطع کیے اور 22لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 0.43 ملین کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 4 ہزارکے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11گھریلو کنکشن منقطع کیے۔ اور 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن کیے، جبکہ گیس چوروں کو45 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے اور 0.64ملین سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ JehanPakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button