دنیا

امریکا کا پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور

وائٹ ہاؤس نے پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرن جین پیئر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔

کیرن جین پیئر نے کہا کہ پاکستان پر ہمیشہ الیکشن عمل کی شفافیت پر زور دیا، الیکشن عمل کی شفافیت بہت اہمیت رکھتی ہے۔ یہ پیغام حکومت پاکستان اور سیاستدانوں کو تسلسل سے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ ہیں۔ گزشتہ ہفتے خواتین، مذہبی، نسلی اقلیتی گروپوں کے ارکان اور نوجوان ووٹر ووٹ ڈالنے نکلے۔

کیرن جین پیئر کے مطابق پاکستانی عوام کو گزشتہ ہفتے کے انتخابات میں حصہ لینے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ پاکستان کے جمہوری اور انتخابی اداروں کا تحفظ کرنے پر مبارک باد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ ورکرز، سول سوسائٹی اراکین اور صحافیوں اور انتخابی مبصرین کو مبارکباد دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button