واقعات
2009ء – پاکستان کے شہر پشاور میں کچہری کے صدر دروازے پر خودکش بم دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
1995ء – اسلام آباد میں مصر کے سفارت خانے میں خودکش بم دھماکے سے سولہ افراد ہلاک ہوئے
1994ء – بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اکیس سال کی عمر میں چوالیسویں عالمی حسینہ منتخب ہوئیں
1946ء – افغانستان،آئس لینڈ اور سوئیڈن نے اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی
1933ء – اسپین میں خواتین کو رائے دہی کے استعمال کا حق دیا گیا
1824ء – روسی شہرسینٹ پیٹرسبرگ میں سیلاب کے باعث دس ہزار افراد ہلاک ہوئے
1493ء – کرسٹوفر کولمبس نے پورٹو ریکو دریافت کیا ]
ولادت
1828ء – رانی لکشمی بائی، جھانسی ریاست کی رانی تھی۔
1899ء – سید ابو القاسم خوئی، شیعہ فقہا اور مراجع تقلید میں شمار ہوتے ہیں۔
1919ء – اندرا گاندھی، بھارتی وزیر اعظم
1924ء – ولیم رسل، برطانوی اداکار
1928ء – دارا سنگھ، بھارتی پہلوان اور اداکار
1933ء – لیری کنگ، امریکی ٹیلی وژن میزبان (و،23 جنوری 2021ء)
1935ء – رشاد خليفة، مصری امام
1944ء – عبدالفتاح السیسی، مصرى فوج کے جرنیل اور موجود مصری صدر ہیں۔
1949ء – احمد راشاد، امریکی فٹ بال کھلاڑی
1951ء – زینت امان، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔
1961ء – میگ رائین، امریکی اداکارہ
1962ء – جوڈی فاسٹر، امریکی اداکارہ
1973ء – شکیلہ (اداکارہ)، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔
1975ء – ششمیتا سین، بھارتی اداکارہ
1977ء – حنا ربّانی کھر، سفارت کار، سیاست دان، کاروباری، ماہر معاشیات۔
1985ء – کرس ایگلز، برطانوی فٹ بال کھلاڑی
1926ء – بیگم خورشید شاہد، ایک پاکستانی اداکارہ (و،27 جون 2021ء)
وفات
1972ء – سلام مچھلی شہری، بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔
1806ء – شاہ عالم ثانی، مغلیہ سلطنت کے سولہویں شہنشاہ تھے
1988ء – مرزا حمید اللہ بیگ، بھارت کے پندرہویں چیف جسٹس تھے۔
1092ء – ملک شاہ اول، 1072ء سے 1092ء تک سلجوقی سلطنت کا حکمران رہا۔
2020ء – خادم حسین رضوی،بانی تحریک لبیک مذہبی و سیاسی جماعت پاکستان۔(پ 22 جون 1966ء)
تعطیلات و تہوار
کینیڈا، آسٹریلیا، بھارت، جمیکا، برطانیہ، سنگاپور، جنوبی افریقہ، مالٹا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں مردوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے