پاکستان سے

20 بہترین سیاحتی ممالک میں پاکستان سرفہرست

ویب ڈیسک: سیاحت کے‌حوالے سے دنیا کے 20 بہترین ممالک میں پاکستان کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے.
’کونڈے ناسٹ ٹریولر‘ سیاحتی امور کا معروف امریکی میگزین ہے جس نے سال 2020ء میں سیاحت کے لیے دنیا کے 20 ممالک کی فہرست جاری کی جس میں پاکستان کو سب سے بہترین ملک قرار دے دیا ہے۔

جریدے کے مطابق طالبان کے ختم ہوتے ہوئے اثرورسوخ، سکیورٹی اور امن کی بحالی، نرم ویزا پالیسی، دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ، وادی کیلاش، ملکی ثقافت، تاریخی مقامات کی وجہ سے پاکستان کو اس فہرست میں اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔

’کونڈے ناسٹ ٹریولر‘ کے مطابق برطانیہ (پولیمیتھ) کو دوسرے، کرغستان تیسرے، ارمینیا چوتھے اور برازیل (سلواڈور) کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بالترتیب چلیں تو آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، یو ایس (پورٹ لینڈ)، لبنان، چین، ڈنمارک، برٹش ورجن آئس لینڈ، مراکش، پاناما، کروشیا اور جاپان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کے بہترین سیاحتی ممالک کی یہ فہرست سیاحوں، ٹریول بلاگرز، یوٹیوب وی لاگرز، میگزینز اور ایڈوینچرز کلب کی آراء اور تبصرے کے بعد مرتب کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button