تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

بی بی سی کی خاتون اینکر کا نازیبا اشارہ وائرل

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی معروف نیوز اینکر اُس وقت لائیو ٹی وی اسکرین پر آگئیں جب وہ کسی کو درمیانی انگلی سے نازیبا اشارہ کر رہی تھیں اور اسکرین پر ہونے کا احساس ہوتے ہی چونک گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بی بی سی کا نیوز بلیٹن جیسے ہی آن ایئر ہوا تو براہ راست نشریات میں لاکھوں ناظرین نے خاتون نیوز اینکر کو درمیانی انگلی کے اشارے سے خوش آمدید کرتا پایا۔

یہ سب کچھ اتنا اچانک اور جلدی میں ہوا کہ خاتون اینکر کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا اور نہ ہی انھیں آگاہ کیا جا سکا کہ وہ اب اسکرین پر لائیو ہیں۔ خاتون اینکر نے کچھ لمحے توقف کے بعد خود کو جلد ہی نارمل کرلیا اور خبریں پڑھنا شروع کردیں۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس فاش غلطی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خاتون نیوز اینکر نے اپنی اس غلطی پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ ایک نجی مذاق تھا جو وہ قریبی اسٹاف ممبر سے کر رہی تھیں۔ میں دراصل گنتی ون ٹو تھری کے کاؤنٹ ڈاؤن کا اشارہ کر رہی تھی۔

نیوز اینکر نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ یہ آن ائیر ہو گیا! یہ میرا ارادہ نہیں تھا۔ یہ ایک احمقانہ مذاق تھا جو میرے چند ساتھیوں کے لیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button