تازہ تریندنیا

غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم ناقابل معافی ہیں: جیریمی کوربن

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اور حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے رہ نما جیرمی کوربن نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کی ہے۔

کوربن نے ایک ویڈیو کلپ میں ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ بیان میں  کہا کہ غزہ پر قابض اسرائیل  کی بمباری ختم کی جائے، ایک منصفانہ اور مستحکم امن کے حصول کی کوشش کی جائے اور غزہ میں معصوم لوگوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں عوام کو بنیادی زندگی کے حقوق جیسے پانی اور بجلی بند کرنا غیر قانونی ہونے کے علاوہ غیر اخلاقی اور جنگی جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس ملک کے ہر سیاسی رہ نما سے کہتا ہوں کہ فلسطینی عوام کے جنگی جرائم اور اجتماعی سزاؤں کو معاف نہ کریں ۔اگر آپ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں تو آپ کو غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جو کچھ ہو رہا ہے اسے معاف نہیں کرنا چاہیے۔

صیہونی غاصب ریاست نے مسلسل 11ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر اپنے زمینی، سمندری اور فضائی حملے جاری رکھے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی شہادت، پوری کالونیوں کی تباہی اور مکینوں کی نقل مکانی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button