پاکستانتازہ ترین

معیشت کے استحکام کیلیے مسلح افواج کا ایک بار پھر بڑا فیصلہ

چیلنجز اور شرح مہنگائی کے باوجود پاک فوج نے حربی صلاحتیوں میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ پاک فوج نے دستیاب وسائل میں ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کا عزم کیا

مسلح افواج نے پچھلے 2 سال کی طرح اس سال بھی بجٹ میں اضافی فنڈ کی ڈیمانڈ نہیں کی۔ مسلح افواج نے یوٹیلٹی بلز کی مد میں اپنے اخراجات کو مزید محدود کر دیا۔

ڈیزل اور پیٹرول کی خصوصی بچت کے لیے دورس اقدامات کیے گئے ہیں۔ جمعہ کا دن پوری فوج میں ڈرائے ڈے ہوگا۔ سوائے ایمرجنسی کوئی سرکاری ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔

تربیتی مشقوں اور ٹریننگ کے لیے دور جانے کے بجائے کنٹونمنٹس کے قریب ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی خزانے کی بچت کے لیے غیر ضروری نقل و حرکت میں کمی اور آن لائن کام کا فیصلہ کیا گیا

عسکری سازو سامان کی خریداری کے لیے کئی معاہدوں کو مقامی کرنسی میں کیا گیا۔ پاک آرمی نے کورونا مد میں الاٹ رقم میں سے 6 ارب روپے بچا کر واپس کیے۔

عسکری سازو سامان کی خریداری کے لیے پچھلے بجٹ سے ساڑھے 3 ارب روپے بچائے گئے۔ رواں سال دفاعی بجٹ قومی بجٹ کا صرف 16 فیصد ہے۔ ڈائریکٹ، ان ڈائریکٹ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مد میں 5 سال میں 935 ارب خزانے میں جمع کرائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button