خبریںدنیا سے

2019 کا آخری مکمل سورج گرہن، کب اور کہاں کہاں ہو گا؟

ویب ڈیسک: 2019 کا آخری مکمل سورج گرہن 26 دسمبر کو ہونے جا رہا ہے، مکمل سورج گرہن کا نظارہ یورپ، پاکستان، بھارت اور ایشیا کے دیگر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، پیسیفک اور انڈین اوشین میں دیکھا جا سکے گا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سورج گرہن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ 118 برس بعد ہونے جا رہا ہے، یہ گرہن اپنی نوعیت کا منفرد دائرہ نما سورج گرہن ہو گا۔
آئندہ اس طرح کا سورج گرہن 84 برس بعد 2102 میں دیکھا جا سکے گا۔ گرہن کا دورانیہ 12 منٹ اور 30 سیکنڈ ہو گا۔
گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، 8 بج کر 37 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہو گا، گرہن دوپہر 1 بج کر 6 منٹ تک مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، 8 بج کر 37 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا، گرہن دوپہر 1 بج کر 6 منٹ تک مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔
یہ سورج گرہن رواں برس کا چوتھا سورج گرہن ہے۔
سورج گرہن کے دوران احتیاطی تدابیر
گرہن کے دوران زیادہ دیر تک سورج کی طرف نہ دیکھیں اور سولر فلٹر استعمال کریں ورنہ آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران سیلفی لینے کی کوشش نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
عام سن گلاسز کے بجائے خصوصی ڈیزائن کردہ سولر فلٹر گلاسز استعمال کیے جائیں جو مہلک شعاعوں کو روکتے ہیں۔
کیمرے کے لینس کے لیے بھی خصوصی طور پر تیار کردہ فلٹر استعمال کیا جائے۔

Leave a Reply

Back to top button