تازہ تریندنیا

امریکا میں طیارہ ٹکرانے کی دھمکی دینے والا پائلٹ گرفتار

امریکی ریاست مسیسیپی کے شہر ٹیوپیلو میں سپر مارکیٹ کے اوپرچکر لگانے والا چھوٹا طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا۔ طیارے کے پائلٹ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق طیارے کے پائلٹ پیٹرسن کے پاس پائلٹ کا لائسنس بھی نہیں تھا، اس نے طیارے کو سپرمارکیٹ پر گرانے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار شخص کورے وین پیٹرسن اس میں فیول بھروانے کا ذمہ دار ہے اور اسکے پاس پائلٹ کا لائسنس بھی نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق پیٹرسن زیر حراست ہے، اس پر بڑے پیمانے پر چوری اور دہشت گردی کے الزام لگائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button