اہم واقعاتتازہ ترینخبریں

23 دسمبر کے اہم واقعات

واقعات

1990ء – سلوینیا کی اٹھاسی فیصد عوام نے یوگو سلاویہ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ۔
1979ء – روسی افواج نے افغانستان کے دار الحکومت کابل پر قبضہ کر لیا۔
1956ء – مصر کی بندرگاہوں پورٹ سعید اور پورٹ فواد سے برطانوی اور فرانسیسی افواج کا انخلا۔
1941ء – جنگ عظیم دوم : امریکی افواج واک آئی لینڈ میں جاپانیوں کے آگے پسپا ہو گئی۔
1922ء – بی بی سی نے روزانہ خبروں کا سلسلہ شروع کیا۔

پیدائشیں
1732ء – رچرڈ آرک رائٹ، انگریز تاجر اور موجد، آبی ڈھانچا اور تکلا ایجاد کیے (وفات۔ 1792)
1805ء – جوزف سمتھ، امریکی مذہبی رہنما اور مقدسین آخری ایام تحریک کا بانی (وفات۔ 1844)
1902ء – چرن سنگھ، بھارتیوکیل اور سیاست دان، پانچویں وزیراعظم بھارت (وفات۔ 1987)
1911ء – نیل کاج جرنی، انگریز-ڈنمارکی معالج اور ماہر مناعیات، نوبل انعام یافتہ (وفات۔ 1994)
1918ء – ہیلمٹ شمٹ، جرمن سپاہی، ماہر معاشیات اور سیاست دان، 5ویں جانسلر جرمنی (وفات۔ 2015)
1933ء – آکی ہیتو، جاپانی شہنشاہ
1950ء – رچرڈ ڈینٹ، انگریز جنرل
1962ء – سٹیفین ہیل، رومنی جرمن ماہر طبیعیات اور کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ
1904ء – جلیل قدوائی، اردو کے ممتاز نقاد، محقق، شاعر،مترجم، صحافی اور افسانہ نگار تھے۔

وفیات
2004ء – نرسمہا راؤ، بھارتی وکیل اور سیاست دان، 9ویں وزیراعظم بھارت (پیدائش 1921)
2013ء – میخائیل کلاشنکوف، روسی جنرل اور اے۔کے 47 کا موجد (پیدائش 1919)
2015ء – الفرڈ جی گلمین، امریکی ماہرِ دوا سازی اور حیاتی کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ (پیدائش 1941)
1834ء – نظریہ آبادی کے خالق انگریز ماہر معاشیات تھامس رابرٹ مالتھس کی وفات۔
2000ء – ملکہ ترنم نور جہاں دنیائے فانی سے رخصت ہوئیں۔

تہوار و تعطیلات
یوم اطفال (جنوبی سوڈان اور سوڈان)
مسیحی خاص دن:
* ابسد (اسکندریہ کی قدامت پسند قبطی مسیحیت)
* بیسادہ (اسکندریہ کی قدامت پسند قبطی مسیحیت)
چرن سنگھ (اتر پردیش، بھارت)
بادشاہ کا یوم ولات، بادشاہ آکی ہیتو کا یوم ولات، موجودہ شہنشاہ جاپان۔ (جاپان)
یوم فتح، مصر

Leave a Reply

Back to top button