پاکستانتازہ ترین

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ہیڈ آفس میں کسٹمر سروسزسنٹر کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ہیڈ آفس میں کسٹمر سروسزسنٹر کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ہیڈ آفس میں کسٹمر سروسزسنٹر کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح گزثتہ روذ ایم ڈی سوئی گیس علی جاوید ہمدانی نے کیا۔ یہ پراجیکٹ کمپنی کو جدید طرز پر استوار کرنے اور عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کرنے سمیت بہت سے منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہے۔ اس نئے کسٹمر سروسز سنٹر / کیاسک میں ون ونڈو آپریشن طرز کی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں جس میں عوام کو سوئی گیس دفاتر جائے بغیر ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

اس موقعہ پر ایم ڈی سوئی گیس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردرن گیس ڈیجٹلائزیشن کے دور میں زمانے کے ساتھ چلتے ہوئے اپنے صارفین کو فوری اور معیاری سہولیات میسر کرنے میں کوشاں ہے۔ یہ پائلٹ پراجیکٹ اس سلسلے کا پہلا عملی مظاہرہ ہے۔ اس منصوبے میں کسٹمر فرسٹ کی اپروچ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان لوگوں کو سامنے لایا گیا ہے۔

نوجوان کسی بھی معاشرے اور کمپنی کا روشن آج اور کل ہوتے ہیں۔ وہ بہتر سے بہتر کی جستجو میں نئی منزلیں طے کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ اس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز فی الحال ہیڈ آفس سے کیا گیا ہے لیکن آنے والے وقت میں اسے عوامی مقامات جیسا کہ شاپنگ ما لز / سنٹرز اور ائرپورٹس وغیرہ پر لانچ کیا جائے گا۔ تاکہ ہمارے صارفین دفاتر جانے کے بجائے آسانی سے ان کیاسک کو اپنے مسائل یا شکایات کے ازالے کے لیئے رجوع کر سکیں۔

ان کیاسک پر تمام سہولیات میسر ہونگی جیسا کہ شکایات کا اندراج، ڈ پلیکیٹ بل، آن لائن پیمنٹ، آن لائن بلنگ، نئے کنکشن کے لیے درخواست جمع کروانا اور کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ دیگر سہولیات وغیرہ سے اگاہی فراہم کرے گا۔ اسکے علاوہ ان کیاسک کی اہم خصوصیت یہ ہو گی کہ ہمارا عملہ صارفین کو انکی شکایات کے ازالے کے بعد ان کی آرا لینے کے لیئے ضرو رابطہ کرے گا تاکہ ان سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین، بوڑھے یا گھر کا کوئی بھی فرد اپنے کام کرنے کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی فراہم کردہ سہولیات سے مستفید ہو سکے گا۔

اس موقع پر سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سنئیر منیجمنٹ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سوئی گیس کمپنی جناب علی جاوید ہمدانی نے اس خصوصی پراجیکٹ کو قبل از وقت مکمل کرنے پر سنئیر جنرل مینیجر ڈسٹری بیوش نارتھ ثاقب ارباب اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ثاقب ارباب کا کہنا تھا کہ وہ ایم ڈی سوئی گیس کے اس اعتماد کے لئیے شکر گذار ہیں اور سنٹر کے لیئے خصوصی تربیت یافتہ سٹاف سے مخاطب ہوتے ہوے کہا کہ پوری مینجمنٹ کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ کمپنی کی ان کاوشوں میں سپورٹ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بہتری لانے کے لئیے بھرپور کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button