Uncategorized

24 گھنٹے میں کرونا سے 10 افراد جاں بحق

کورونا وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 زندگیاں موت سے ہمکنار کر گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 628 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 270 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ میں چار لاکھ 73 ہزار 293 ، پنجاب میں چار لاکھ 42 ہزار 68 جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 276 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک ایک لاکھ سات ہزار 383 ، بلوچستان میں 33 ہزار 422 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 403 اور آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 517 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔
ملک میں اب تک دو کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 466 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ ملک میں ایک ہزار 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
اموات کے لحاظ سے پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں 12 ہزار 984 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، سندھ میں سات ہزار 605 ، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 805 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 949 ، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 جبکہ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 741 مریض موت کے منہ میں جا چکے ہیں.

Leave a Reply

Back to top button