پاکستانتازہ ترین

سوات میں سیلابی ریلا سکولوں میں داخل

سوات میں تیز بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے اور سیلابی ریلے کے سکولوں میں داخل ہونے کے باعث بچے پھنس کر رہ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ گھر اور دکانیں پانی میں ڈوب گئیں۔

دوسری جانب دیر بالا سکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، پانچ میں سے تین بچوں کی لاشیں مل گئیں۔

رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 14 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر کھڑی فصلیں اور سبزیاں پانی کی نذر ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان، اپر کوہستان، چترال اور ٹانک کے اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button