خبریںپاکستان سے

27 فروری سے اب تک پاک آرمی نے 60 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی کئے

ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 سے اب تک پاک فوج نے ایل او سی پر 60 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی کئے۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اسی عرصے میں پاکستان نے کئی بھارتی فوجیوں کو زخمی اور ان کے بنکرز تباہ کیے، توپ خانوں کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچایا اور جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی ایئرفورس کے 2 طیاروں کو مار گرایا جب کہ بھارتی فورسز نے ڈر کے مارے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا۔

Leave a Reply

Back to top button