تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

28 کا ہندسہ میرے لیے بہت خاص ہے: ماورہ حسین

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین کا اپنی سالگرہ کےموقع پر کہنا ہے کہ انہوں نے 28 سال کی ہونے کیلئے طویل مدت انتظار کیا۔

ماورہ حسین کی جانب سے گزشتہ برس منائی گئی اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے ماضی کی تصاویر یا پُرانی تصاویر شیئر کرنے کا یہ ٹرینڈ بہت پسند ہے، بہت ساری تصاویر اور ویڈیوز ہیں جو کبھی پوسٹ نہیں کی جاتیں، یہ میری گزشتہ سالگرہ کی کچھ یادگار تصاویر ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ یہ میری سب سے خاص سالگرہ تھی ، کورونا کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں بھی مجھے بہت پیار ملا۔

ماورہ نے لکھا کہ ’28 کا ہندسہ میرے لیے بہت خاص ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ستمبر کے مہینے میں الگ ہی کشش ہے جسے بیان کرنے سے قاصر ہوں۔

ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گزشتہ برس منائی گئی اپنی سالگرہ میں بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

ماورہ حسین کی سالگرہ رواں ماہ کی 28 تاریخ کو ہے لیکن مداحوں کی جانب سےانہیں ابھی سے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام موصول ہورہے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button