تازہ تریندنیاویڈیوز

بھارت میں انسانی تذلیل کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ،اونچی ذات کی آدمی نے چھوٹی ذات کے آدمی پر پیشاب کر ڈالا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے ایک شخص کو نچلی ذات کے قبائلی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے پر گرفتار کرلیا۔

پرویش شکلا نامی شخص پر نچلی ذاتوں پر مظالم کے خلاف قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پرویش شکلا کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں اسے اس شخص پر پیشاب کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

پہلی بار منگل کو سامنے آںے والی ویڈیو میں پرویش شکلا کو سگریٹ پیتے ہوئے سڑک کے کنارے بیٹھے شخص کے چہرے پر پیشاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم پرویش شکلا اس وقت نشے میں تھا۔جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا، کئی لوگوں نے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

اس واقعہ سے بھارت بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔نہ ہی پرویش شکلا اور نہ ہی اس کے اہل خانہ نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔

مرکزی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے کچھ سیاست دانوں نے الزام لگایا ہے کہ ملزم حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ ہے، تاہم بی جے پی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

پولیس نے بھی اس الزام پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے کیس کے حقائق کی چھان بین کی ضرورت ہے‘۔

تقریباً 200 ملین بھارتی قبائلیوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کے باوجود، ان کے خلاف اور ہندوستان کی نچلی ذاتوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک روزمرہ کا معاملہ بنا ہوا ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے منگل کو ٹویٹ کیا، ’اس واقعے نے پورے مدھیہ پردیش کو شرمندہ کر دیا ہے۔ قصوروار کو سخت ترین سزا دی جانی چاہیے اور مدھیہ پردیش میں قبائلیوں پر ہونے والے مظالم کو روکنا چاہیے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button