تازہ ترینفن اور فنکار

تحریک انصاف کے لیے ترانہ بنانے اور جہدوجہد کرنے پر شرمندہ ہوں ، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

"جب آئے گا عمران ، سب کی شان بنے گا نیا پاکستان”
تحریک انصاف پاکستان کا مشہور ترین نغمہ لکھنے والے گانے والے ملک پاکستان کے مایہ ناز گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے نغمہ گانے اور پارٹی کیلئے کی جانے والی اپنی جدوجہد پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے ۔

دی کرنٹ کے مطابق معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کیلئے ترانے بنائے اور اسے سپورٹ کیا لیکن مجھے آج ایسا کرنے پر شرمندگی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا میں نو مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتاہوں اور ہمیشہ پاک فوج کو سپورٹ کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے ۔

عطاءاللہ نے واضح کیا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سزا ضرور ملنی چاہیے ،ان واقعات نے قوم کو بہت دکھ پہنچایا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button