پاکستانتازہ ترین

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک  کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق  ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں ہے جس کے باعث کراچی سمیت مشرقی سندھ میں 18 اگست تک تیز بارش کا امکان ہے ، کراچی میں17 اور 18 اگست کو شدید بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 19اگست تک بارشں کا امکان ہےجب کہ 23 یا 24 اگست کو مون سون کا ایک اورسسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتاہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 21 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ہے جس کے تحت کوئٹہ، سبی اوراطراف میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، ژوب ،قلات، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب  میں سیالکوٹ،  مری، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  خطرہ ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، مردان، بنوں، دیر، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، لکی مروت، ڈی آئی خان  اور گلیات میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button