Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
سیلف ہیلپ

35 اصول جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں!

رابن شرما ایک کینیڈین موٹیویشنل سپیکر ہیں۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک وکیل کی حیثیت سے کیا لیکن بعد میں موٹیویشنل سپیکر کے طور دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ ان کی کئی کتابیں ہیں جو لاکھوں لوگوں کی زندگی بدل کر انہیں مایوسی کے اندھروں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈال چکی ہیں۔ ان کی کتاب The Monk who Sold his Ferrari کا دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ یہاں مختصر انداز میں رابن شرما کے وہ 35 اصول بیان کرتے ہیں جو بقول ان کے آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ یہ وہ اصول ہیں جن کے لئے آپ کو کچھ خاص خرچ نہیں کرنا پڑتا بلکہ صرف زندگی گزارنے کا انداز ہی بدلنا پڑتا ہے۔ آیئے! دیکھتے ہیں وہ تراکیب کیا ہیں؟
1: زندگی کے معیار کا انحصار آپ کی سوچ کے معیار پر ہے۔
2: دوسروں اور اپنی ذات سے کئے ہوئے وعدے پورے کیجئے۔
3: وہ کام جو آپ کو خوفزدہ کرتا ہے، وہی سب سے پہلے کرنے والا کام ہے۔
4: بہتری کے لئے روازنہ کی بنیاد پر کی گئی چھوٹی چھوٹی کوششیں ہی بہترین نتائج کی ضامن ہیں۔
5: غیر ضروری کاموں میں مصروف رہ کر وقت ضائع مت کریں، آج ہی اپنی زندگی سے غیر ضروری مصروفیات نکال دیں اور ان چند چیزوں پر فوکس کریں جو حقیقت میں اہم ہیں۔ زیادہ مصروف دکھائی دینے کے بجائے سمارٹ ورک کیجیے۔
6: رات کو سونے کا وقت وہ رکھیں کہ آپ صبح پانچ بجے جاگ جائیں، ”کیونکہ مسافر شب سے اُٹھتے ہیں جو جانا دور ہوتا ہے“۔
7: مشکل حالات سے گھبرانا نہیں، ان سے لڑنا سیکھیں!
8: خود میں نرمی اور عاجزی پیدا کیجئے!
9: یہ بات ذہن میں رکھیں کہ تمام عظیم آئیڈیاز کو شروع میں طنز اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
10: تنقید کرنے والے لوگ خوابوں کے وہ حامی ہیں جو ہمیشہ ڈرے رہتے ہیں، لہذا تنقید سے گھبرائیں مت۔
11: اپنے جنون کے ساتھ مخلص رہیں۔
12: کسی دانا کا کہنا ہے ”منصوبہ بندی آپ کو انتخاب کی شش و پنج سے بچاتی ہے، اس لئے ہر ویک اینڈ پر ایک گھنٹہ نکال کر آنے والے ہفتے کا پروگرام لکھ کر طے کر لیں۔
13: خود کو اس قابل بنائیں کہ آپ کو پسند کیا جائے، محض خواہش کرنے سے آپ کو پسند نہیں کیا جائے گا۔
14: آگے بڑھو، نہیں تو کُچلے جاؤ گے۔
15: اپنی ذات پر سرمایہ کاری کرو کیونکہ کامیاب لوگ خرچ پر نہیں بلکہ اس سے حاصل ہونے والی قدر پر نظر رکھتے ہیں۔
16: اپنے ساتھیوں، کسٹمرز اور اہل خانہ پر توجہ دیجئے، یہ ان کے لئے آپ کی جانب سے عظیم اور بہترین تحفہ ہے۔
17: ہر صبح خود سے سوال کیجئے کہ آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی بہترین خدمت کیسے کر سکتے ہیں۔
18: ہر رات خو د سے پوچھیئے کہ آج کے دن آپ کی زندگی میں کون سی پانچ اچھی چیزیں رونما ہوئیں۔
19: صبح کا انتہائی قیمتی وقت معمولی کاموں میں مت گزاریں۔
20: آپ نے جس بھی کام کو ہاتھ ڈالا اسے پہلے کی نسبت بہتر حالت میں چھوڑیں۔
21: آپ کا فرض صرف کام کرنا نہیں بلکہ دوسروں کے لئے مثال قائم کرنا ہے۔
22: کام محض کام ہی نہیں بلکہ آپ کی صلاحیتوں کے اظہار اور دوسروں کے لئے رول ماڈل بننے کا ذریعہ ہے۔
23: آپ کی آگے بڑھنے کی حد خطرات کا سامنا کرنے اور ان سے نمٹنے سے کم ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔
24: صبح پانچ بجے جاگ کر خود کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر سارا دن عمدہ اور غیر معمولی کارکردگی کے لئے تیار کیجئے۔ کیونکہ سُپر سٹار پیدائشی نہیں ہوتے بلکہ تیاری سے بنتے ہیں۔
25: اپنے اہلِ خانہ سے ہمیشہ محبت سے پیش آئیں۔
26: چہرے سے مسکراہٹ غائب مت ہونے دیں۔
27: زیادہ سے زیادہ پانی پیئں!
28: روزانہ کے اہم واقعات کو تحریر کریں کیونکہ آپ کی زندگی اس قابل ہے کہ لوگ اس سے سیکھیں۔
29: ہمیشہ اُجرت سے زیادہ کام کریں۔
30: ہر روز گھرسے نکلتے وقت اپنی انا کو دہلیز پر چھوڑ جائیں۔
31: ہر روز پانچ چھوٹے ہدف مقرر کر کے انہیں حاصل کریں۔ اس طرح آپ سال میں تقریباً دو ہزار چھوٹی چھوٹی کامیابیاں حاصل کر لیں گے۔
32: ”پلیز“ اور ”تھینک یو“ کے الفاظ اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔
33: یاد رکھیں خوشی وہی کام دیتا ہے جس کا کوئی مقصد ہو۔
34: صحت کا خیال رکھیں کیونکہ امیر ترین آدمی ہونے کا قبرستان میں کوئی فائدہ نہیں۔
35: زندگی مختصر ہے، اس لئے خطرات سے خالی اور معمولی زندگی ہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔
سب سے اہم ترکیب یہ کہ اگر آ پ کو یہ ٹپس پسند آئی ہیں تو ان کو دوسروں کے ساتھ شیئر ضرور کیجئے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!