تازہ ترینفن اور فنکار

ٹیلر سوئفٹ نے کانسرٹ روک کر سیکیورٹی گارڈ پر کیوں چیخنا شروع کردیا؟

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کانسرٹ کے دوران گانا روک کر سیکیورٹی گارڈ پر چیخنا شروع کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ ٹیلر سوئفٹ امریکی شہر فلاڈیلفیا میں پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک انہوں نے رک کر سیکیورٹی گارڈ پر چیخنا شروع کردیا۔

رپورٹس کےمطابق سیکیورٹی گارڈ مداحوں میں موجود خواتین سے بدتمیزی کر رہا تھا جسے ٹیلر سوئفٹ نے دیکھ لیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی گارڈ جس خاتون سے بد تمیزی کر رہا تھا ان کی شناخت کیلی انگلس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اسکول ٹیچر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کانسرٹ کے دوران مداحوں کا دفاع کرنے پر ان کی سوشل میڈیا پر تعریف کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button