Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
خواتینپاکستان

5657 درخواستیں،خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھنے لگے

ملک بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے چند سالوں میں ہراسگی کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کی جانب سے کام کی جگہ پر خواتین کی حفاظت کیلئے پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس قانون 2010 میں لایا گیا اور وفاقی حکومت نے 2010 میں ہی اس قانون کو لاگو کیا۔ 2012 مذکورہ قانون میں ترمیم کی گئیں اور اسے پنجاب میں بھی نافذ کیا گیا۔
2013 اس قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے خاتون محتسب پنجاب کا دفتر قائم کیا گیاہے۔ یہ ایک اسپیشل ادارہ ہے اور اس وقت یہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے امپلیمینٹیشن اور کوآرڈینیشن ونگ کے ماتحت کام کر رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ہراسگی کے حوالے سے 2013 اب تک محکمہ کو 5657درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 512درخواستوں کو ہراسگی سے متعلقہ قرار دے کر سماعت کی گئی اوران میں سے 363پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ 202 کیسز میں الزام ثابت ہونے پر سزائیں دی گئیں، 56چھپن کیسز میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ 72 درخواستیں درخواست گزار کی طرف سے واپس لے لی گئیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!