سپیشل رپورٹ

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی ایک ہزار 207 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

گزشتہ روز ایک ہزار 207 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں آئی، جن میں 374 مرد، 319 خواتین اور 514 بچے شامل ہیں، افغانستان روانگی کے لیے 112 گاڑیوں میں 131 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

29 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 480 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button