دلچسپ و حیرت انگیز

کتا خاتون رپورٹر کا مائیک لے کر بھاگ گیا

روس میں ایک کتا خاتون رپورٹر کا مائیک لے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی ٹی وی کی ایک رپورٹر لائیو بیپر کے ذریعے موسم کی صورت حال بتارہی تھی کہ اسی دوران ایک کتا دوڑتا ہوا آیا اور اس رپورٹر کے مائیک پر جھپٹ پڑا۔
لائیو رپورٹنگ کے دوران کتا با آسانی رپورٹر سے مائیک چھین کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، یہ صورتحال دیکھ کر خاتون رپورٹر پریشان ہوگئیں اور انہوں نے فوراً ہی کتے کے پیچھے دوڑ لگادی اور کچھ دور جا کر اسے پکڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔

Leave a Reply

Back to top button