بیوٹیتازہ ترینخواتیندیسی ٹوٹکے

چہرے کے فوری نکھار کا آسان گھریلو نسخہ

کچن میں موجود روزانہ کی بنیاد پر استعمال کی جانے والی کچھ اشیاء میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جن کی افادیت اور استعمال سے خواتین تا حال ناواقف ہیں۔

اچانک تقریب کا بلاوا آجائے یا کسی دعوت پر جاناپڑ جائے تو ایسے میں ہر خاتون جھٹ پٹ کسی ایسے فیشل سے متعلق سوچتی ہے جس کے نتیجے میں جلد نکھر بھی جائے اور قدرتی چمک بھی آجائے، ایسی صورتحال میں پریشان ہونے کے بجائے ایک چکر کچن کا لگا لیں۔

کچن میں موجود روزانہ کی بنیاد پر استعمال کی جانے والی کچھ اشیاء میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جن کی افادیت اور استعمال سے خواتین تا حال ناواقف ہیں۔

اچانک کہیں جانا پڑ جائے تو ہنگامی حالات میں گھر ہی میں ایمرجنسی ماسک اور فیشل تیار کیا جا سکتا ہے جس کے نتائج دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گی اور اس فیشل کو معمول کا حصہ بنا لیں گی۔

کچن میں دستیاب اشیاء سے جھٹ پٹ فیشل کیسے کیا جائے ؟

جھٹ پٹ فیشل کے لیے سب سے پہلے اپنے چہرے پر کسی آئلی کریم سے مساج کریں، انگلیوں کے پوروں پر ہلکا سا دباؤ ڈالتے ہوئے مساج کریں۔

15 سے 20 منٹ بعد چہرہ صاف کر لیں اور اب کسی کھلے منہ والے برتن میں کھولتا ہوا پانی لے لیں، ایک تولیے کی مدد سے خود کو ڈھانپتے ہوئے بھاپ لیں۔

بھاپ والے برتن اور چہرے کے درمیان فاصلہ کم از کم ایک فٹ رکھیں۔

چہرے پر خوب اچھی طرح پسینہ آنے کے بعد ٹشو سے چہرہ خوب اچھی طرح صاف کر لیں اور اب چہرے پر عرق گلاب کا اسپرے کر لیں۔

چہرے کے لیے ماسک کی تیاری

چہرے پر ’انسٹینٹ گلو‘ یعنی چمک کے لیے حسب ضرورت بیسن میں دودھ، لیموں کا رس، شہد اور سب سے ضروری جُز ٹماٹر کا خوب پسا ہوا گودا شامل کر لیں۔

اب اس ماسک کو یکجان ملا کر چہرے، گردن اور بازوؤں پر لگا لیں، جب آدھا سوکھ جائے تو اب کھیرے کے باریک قتلون کو دودھ میں بگھو کر آنکھوں پر رکھ لیں۔

15 منٹ بعد انگلیوں کے پوروں کی مدد سے گولائی میں چہرے پر مساج کرتے ہوئے ماسک دھو لیں۔

اب اس کے بعد بالائی سے 5 منٹ تک آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر مساج کریں اور ٹشو سے صاف کر لیں، اب کسی اچھے سے فیس واش سے چہرہ دھو لیں اور عرق گلاب کا اسپرے کر لیں۔

اس عمل سے آنکھوں کے نیچے سیاہ دھبے دور ہو جائیں گے اور چہرہ مزید شفاف اور نکھرا نظر آئے گا۔

Leave a Reply

Back to top button