Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںصحتپاکستان سے

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر شروع ہو گئی!

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 708 کیس رپورٹ، 2 مریض جاں بحق

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناکی پانچویں لہر نظرآنا شروع ہوگئی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناکی پانچویں لہرنظرآناشروع ہوگئی، گزشتہ 4 روزسے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور کراچی میں کوروناکیسز کاتناسب بڑھاہے۔


معاون خصوصی صحت نے کہا کہ آج سےکورونا بوسٹرڈوزلگناشروع ہوگئی،ملک میں کوروناکےمثبت کیسوں کی شرح1.05ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 643 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 708 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.55% فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 642 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!