سپورٹس

بڑی واپسی؟ بابر اعظم کے فینز کے لئے بڑی خبر

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیئے بڑی خبر ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی میں رد و بدل کا فوری امکان ہے۔ اور قیادت کا تاج پھر بابراعظم کے سر پر سجنے کیلیے تیار ہے تاہم وہ اس ذمہ داری کو قبول کرنے سے قبل پی سی بی سے بعض یقین دہانیاں چاہتے ہیں۔

گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس میں یہ انکشاف کیا تھا کہ شاہین آفریدی کی قیادت خطرے میں پڑ گئی ہے، محمد رضوان ذمہ داری سنبھالنے کیلیے فیورٹ اور بابر اعظم بھی دوڑ میں شامل ہیں، تاہم اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ اب بابر اعظم واحد امیدوار بن چکے ہیں اور پی سی بی حکام نے انھیں دوبارہ عہدہ سونپنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

بابر کو گذشتہ برس وائٹ بال میں کپتانی سے ہٹا کر شاہین کو ٹاپ پوسٹ پر لایا گیا تھا، انھوں نے ریڈ بال میں بھی قیادت چھوڑ دی جس پر بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان بنا دیا تھا، آسٹریلیا میں ٹیم تینوں ٹیسٹ ہار گئی جبکہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 سے ناکامی ہوئی، ذکا اشرف کی جگہ پی سی بی کی سربراہی اب محسن نقوی سنبھال چکے، انھوں نے گذشتہ دنوں قیادت میں تبدیلی کا ڈھکے چھپے الفاظ میں اظہار بھی کیا تھا۔  JehanPakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button