پاکستانتازہ ترین

حکومت کا جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ

حکومت نے جوہری دھماکوں کے24 سال مکمل ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کرلیا، قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کی مناسبت سے "نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے” کا عنوان جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی طرز پر یوم تکبیر قومی جذبے سےمنایا جائے۔

یوم تکبیر کے موقع پر وفاق، صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور جی بی حکومتوں تقریبات کے انعقاد کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پر قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا ، 28 مئی قومی مفادات کی خاطر کبھی نہ جھکنے کی عظیم تاریخ کا دن ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک ایٹمی قوت بنایا، اب معاشی قوت بنائیں گے، وفاقی، صوبائی اورضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ طلبااور نوجوانوں کو خاص طور پر ان تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا، وزیراعظم نے تمام طبقات سے قومی دن جذبے سے منانےکی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button