تازہ تریندنیا

حماس کا حملہ٬ اسرائیلی عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھنے لگا

اسرائیل کو اپنی دو باتوں پر بہت ہی فخر ہے، ایک تو اپنی فوج اور دوسری اپنی انٹیلیجینس پر۔ ساتھ ساتھ ایک اور چیز بھی ہے جس پر اسرائیل کو بہت فخر ہے اور وہ ہے اعلیٰ ٹیکنالوجی، جسے وہ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے۔ تاہم اب اس فخر کو شدید دھچکا لگا ہے۔ یہ کہنا ہے بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے منسلک صحافی کا جو کہ یروشلم یعنی القدس میں مقیم ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہریندر مشرا کے مطابق ’مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کی وجہ سے اسرائیلیوں کے اپنی فوج، انٹیلیجینس اور اپنی ٹیکنالوجی پر اعتماد کو دھچکا لگا ہے۔ اسرائیلی عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا۔
یاد رہے کہ اسرائیل پر حماس کے حالیہ حملوں نے ملک کی سکیورٹی اور دفاعی نظام کی اہم کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی عوام میں ریاستی نظام پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button