تازہ ترینسیاسیات

’’یہ شکنجہ کل ہمارے گلے پڑے گا‘‘ ن لیگی سینیٹر کی انسداد تشدد بل کی سخت مخالفت

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی قانونی سازی پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ یہ انسداد پرتشدد انتہا پسندی بل کا شکنجہ کل ہمارے گل پڑے گا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی بھی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے انسداد پُرتشدد اور انتہا پسندی بل کی مخالفت کرنے والوں میں شامل ہوگئے وہ سینیٹ میں بل پیش کرنے اور قانونی سازی پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور اس بل کی فوری منظوری کی مخالفت کر دی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ آج سینیٹ میں انتہائی اہم بل پیش کیے جا رہے ہیں۔ پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام بل 2023 اہمیت کا حامل ہے۔ اس بل کو پاس کرنے سے قبل کمیٹی میں پیش کرنا چاہیے تھا۔ یہ قانون منظور ہو گیا تو ایسا شکنجہ ہوگا جس میں پتا نہیں کون کون پھنسے گا، پھر کہا جائے گا کہ جب قانون بن رہا تھا تو اس وقت آپ کہاں تھے؟

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بل قومی اسمبلی سے نہیں براہ راست سینیٹ میں آیا ہے۔ ابھی جلد بازی میں بل پاس ہو رہا ہے۔ اس بل کا اس حالت میں پاس ہونا ایک شکنجہ ہے اور یہ شکنجہ کل کو ہمارے گلے پڑے گا۔ ہماری ذمے داری ہے اسمبلی بھیجنے کے بجائے بل کا تفصیلی جائزہ لیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button