Uncategorized

دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش کا 110 برس کی عمر میں انتقال

دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 110 سال تھی۔
ایلین ایش نے جنگ عظیم دوئم سے پہلے بھی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے کرکٹ کھیلی۔ وہ دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر تھیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے۔ ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ انگلینڈ کر کٹ بورڈ کی ہمدردی ایلین ایش کے خاندان کے ساتھ ہیں۔


ایلین ایش دائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو آسٹریلیا کیخلاف 1937 میں کیا تھا۔ وہ 1949 میں ایشز کھیلنے انگلش ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا بھی گئی تھیں۔ جہاں انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button