بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے دوارکا ڈبری میں پیش آیا جہاں نشے کا عادی شوہر اپنی بیوی کا قاتل بن گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر شراب پینے کا عادی تھا اور اسی وجہ سے آئے روز اس کا جھگڑا بیوی ‘بنیتا’ سے ہوتا رہتا تھا
پولیس نے بتایا کہ جمعرات کے روز بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور نریندر نے طیش میں آکر اپنی بیوی بنیتا پر مٹی کا تیل ڈالا اور اسے آگ لگا دی
پولیس کے مطابق جیسے ہی آگ لگانے کا واقعہ رونما ہوا اور چیخ و پکار مچی تو پڑوسی فوری مدد کیلئے آئے اور بنیتا کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ بنیتا کا جسم آگ لگنے کی وجہ سے 20 فیصد تک جھلس گیا ہے جس کا علاج جاری ہے جب کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔