جرم کہانی

فحش فلمیں دیکھنے پر باپ نے بیٹے کو زہر دے کر مار دیا

بھارتی ریاست مہارشٹرا میں باپ نے فحش فلمیں دیکھنے پر بیٹے کو زہر دے کر مار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہےکہ سولاپور کا رہائشی 14 سالہ لڑکا اپنے موبائل پر فحش فلمیں دیکھتا تھا اور والد کو بیٹے کے اسکول سے شکایات موصول ہورہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 14 سالہ بیٹے وشال کو قتل کرنے کے بعد باپ وجے نے پہلے پہل تو اس قتل کو اپنی بیوی اور پولیس سے چھپائے رکھا حتیٰ کہ وجے نے بیوی کے ساتھ اپنے بیٹےکی گمشدگی کی شکایت پولیس میں بھی درج کرائی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دن بعد پولیس کو لڑکے کی لاش وجے ستو کے گھر کے قریب ایک نالے سے ملی، پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا تو مقتول وشال کے جسم میں سوڈیم نائٹریٹ (زہر) پایا گیا جس کے بعد پولیس نے لڑکے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو تفتیش کے دوران مقتول کے باپ پر شک ہوا جس پر وجے نے بیوی اور پولیس کے سامنے بیٹے کے قتل اور لاش نالے میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے بیٹے کے اسکول سے کئی شکایات آئی تھیں کہ وہ دوسرے طلباکو پریشان کرتا ہے اور پڑھائی پر توجہ نہیں دیتا،گھر میں بیٹے کے رویے اور فحش فلمیں دیکھنی کی لت سے پریشان تھا جس سے تنگ آکر ایک صبح وہ بیٹے کو بائیک پر لے گیا اور اسے زہر ملا مشروب پینے کو دیا جب وشال بے ہوش ہوگیا تو اس نے بیٹے کی لاش گھر کے قریب ایک نالے میں پھینک دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button