آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پورا کرنے کی تیاری کرتے ہوئے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانےکی منظوری دے دی ہے۔
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔
اوگرا نے اسلام آباد سمیت، پنجاب، خیبر پختونخوا گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسط 35.13 فیصد جبکہ سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسط 8.57 فیصد اضافے کی منظور دی ہے۔
فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کا ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا گیا ہے۔
جبکہ اوگرا نے سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانےکی منظوری دے دی ہے، سوئی سدرن کے لیے نیا ٹیرف 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا ہے۔