Uncategorized

ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے اسلام آباد میں ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پہلے ای روزگار مرکز کے افتتاح کے بعد ڈاکٹرعمر سیف کا کہنا تھا کہ اس مرکز میں تمام سہولیات سے آراستہ 100 ورک اسٹیشنز ہیں۔

نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، یو پی ایس، ٹریننگ سینٹر اور اسٹارٹ اپس کیلئے آفس رومز موجود ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق ملک بھر میں 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 10 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوسکے گا۔

نگراں وزیر نے کہا کہ ای روزگار مراکز کے قیام کیلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ وعدے کے مطابق دیگر شہروں میں بھی مراکز تکمیل کے قریب ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button