اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 60 ارب روپے سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک نے 64 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے ہیں۔ تین ماہ سے ایک سال تک کی مدت کے لیے بلوں کو فروخت کیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے 3، 6 اور 12 ماہ کے ٹریژری بلوں کو فروخت کیا ہے۔
ٹریژری بلزکی فروخت کا ہدف 480 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ ٹریژری بلز کیلئے بینکوں سے ایک ہزار 153 ارب روپے کی پیشکش ملی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 6 سے 15 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔