تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

68 لاکھ کی ہیئر کٹنگ، دنیا کی مہنگی ترین حجامت کرانے والا کون؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے مہنگی حجامت 68 لاکھ روپے سے زائد کی ہوتی ہے لیکن یہ کون کراتا ہے؟

بال وقت کے ساتھ بڑھتے ہیں اسی لیے ہر کچھ عرصے بعد اس کو ترشوانے (حجامت) کرانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔ پاکستان میں عمومی طور پر 250 سے لے کر زیادہ سے زیادہ 2 یا 3 ہزار روپے چارج کیے جاتے ہیں برطانیہ میں بھی بال کٹوانے کے ڈھائی سے 30 پونڈ وصول کیے جاتے ہیں جو کہ پاکستانی 9 سے 10 ہزار روپے تک بنتے ہیں لیکن آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے مہنگی حجامت کتنے کی ہوتی ہے اور کون کراتا ہے۔

دنیا کی مہنگئی ترین ہیئر کٹنگ کوئی اور نہیں برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ کراتے ہیں جو ایک بار کی حجامت کے لیے ہیئر ڈریسر کو 15 ہزار برطانوی پاؤنڈ یا 24 ہزار امریکی ڈالر (لگ بھگ 68 لاکھ 64 ہزار روپے پاکستانی) ادا کیے جاتے ہیں۔

سلطان حسن البلقیہ لندن کے ایک حجام سے بال ترشواتے ہیں تاہم اس کے لیے وہ لندن نہیں جاتے بلکہ ہیئر ڈریسر کو برونائی بلواتے ہیں اور گزشتہ 20 سال سے وہ اسی حجام سے اپنی حجامت بنواتے ہیں۔

دنیا کا مہنگا ترین ہیئر ڈریسر کین موڈیسٹو ہے جس کا لندن کے مے فیئر کے علاقے میں واقع ڈور چیسٹر ہوٹل میں ہیئر ڈریسنگ سیلون ہے اور وہاں وہ صرف 30 پاؤنڈ کے عوض اپنے گاہکوں کی حجامت بناتا ہے لیکن برونائی کے بادشاہ کے لیے کیونکہ اسے وہاں طلب کیا جاتا ہے اس لیے اس حجامت پر مجموعی طور پر 24 ہزار ڈالر لاگت آتی ہے۔

ہر تین یا چار ہفتے کے بعد کین موڈیسٹو لندن سے فرسٹ کلاس میں فضائی سفر کرکے برونائی جاتا ہے جہاں تین سے چار دن اس کا قیام وہاں کے بہترین ہوٹل میں ہوتا ہے اس دوران اس کو سرکاری خرچ پر پُرتعیش قیام وطعام کی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں برونائی تک کا فرسٹ کلاس میں فضائی سفر کرتے ہیں جب کہ اپنی ذمے داری کی ادائیگی کے بعد اسی کی لندن واپسی پر جیب میں بھاری معاوضے کا لفافہ بھی ہوتا ہے۔

کین موڈیسٹو کو 2009 میں سنگاپور ایئر کی پرواز میں خصوصی پرائیوٹ سوٹ بُک کروا کے برونائی بلایا گیا تھا کیونکہ اس وقت دنیا سوائن فلو کی زد میں تھی اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا ذاتی باربر 7 ہزار میل دور سے عام مسافروں کے ساتھ طیارے میں سفر کرکے ان تک پہنچے اور انہیں وائرل انفیکشن سے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو جائے۔ اس الگ پرائیوٹ لگژری کیبن کے لیے طیارے کی کمپنی کو علیحدہ سے 18 ہزار کی ادائیگی کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button