Uncategorized

صہیونی فوجی اڈے پر حزب اللہ کا شدید حملہ

حزب اللہ نے صہیونی فوجی اڈے میرون پر شدید حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی دفاعی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ قصبوں شاعل، حتسور اور دلتون پر متعدد میزائل داغے ہیں۔

صہیونی ذرائع کے مطابق صہیونی فضائیہ کے اڈے میرون پر بھی کئی میزائل حملے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اعلی رہنماؤں کی شہادت کے بعد صہیونی حکام کی توقعات کے برعکس حزب اللہ کے حملوں میں مزید شدت آئی ہے۔

حزب اللہ اور فلسطینی مقاومت کے حملوں کی وجہ سے صہیونی فوج کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کو اس وقت 7 ہزار افراد کی کمی کا سامنا ہے۔

افرادی قوت میں کمی کی وجہ سے صہیونی فوج کے شمالی اور جنوبی سرحدوں پر مقاومت کے حملوں کو روکنا مشکل ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button