دلچسپ و حیرت انگیز

بھارت: شادی میں دلہے کی آمد پر نوٹوں کی بارش، لاکھوں روپے لُٹانے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں دلہے کی آمد پر دلہن والوں نے شاہانہ استقبال کرتے ہوئے نوٹوں کی برسات کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتردیش کے علاقے سدھارت نگر میں ہونے والی ایک شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں بارات کی آمد پر دلہے کے استقبال کے لیے 20 لاکھ بھارتی روپے (65 لاکھ 30 ہزار پاکستانی) لُٹائے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارات کی آمد پر کچھ لوگ عمارت پر کھڑے ہو کر دلہے پر نوٹوں کی برسات کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہے پر نوٹوں کی برسات کرنے والے افراد کو تعلق دلہے سے بتایا جا رہا ہے، عمارت پر کھڑے افراد نے 100، 200 اور 500 روپے کے بھارتی کرنسی نوٹ ٹافیوں کی طرح ہوا میں اڑائے اور گاؤں والوں کی بڑی تعداد نے پیسے لوٹے
ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا درعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ رقم غریبوں میں تقسیم کر دیتے تو بہتر ہوتا اور کوئی کہہ رہا ہے کہ جتنی رقم لٹائی گئی اس میں تو 4 لڑکیوں کی شادیاں ہو جاتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button