پاکستان

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا

ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد عامر بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے بھی متعدد افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ جھنگی سیداں بازار سے کارکن صہیب ارشد کو گرفتار کیا گیا جبکہ متعددعلاقوں سے ہمارے لوگ لاپتہ ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد نے کہا کہ عام شہریوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے، جو بازار جاتا ہے پولیس گرفتار کر لیتی ہے۔

عامر بلوچ نے کہا کہ کارکنان سمیت عام شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم ڈی چوک پہنچے تو وہاں موجود ایس ایچ او نے ان سے کہا کہ آپ اندر کیسے آگئے۔

میاں اسلم نے ایس اچ او کو جواب دیا کہ میں ویسے ہی یہاں آیا ہوں۔

ایس ایچ او سے مکالمے کے بعد رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم ڈی چوک سے چلے گئے۔

علاوہ ازیں ایس ایچ او ڈی چوک میں موجود پولیس اہلکاروں پر پرہم ہوئے اور انہیں معطل کرانے کی دھمکی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button