پاکستان

غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ

پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے آج بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ "دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عالمی اتحاد” کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق اس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اس کے ساتھ ہی مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین کی بطور ایک ایسی خود مختار ریاست کے قیام کی بھر پور حمایت کی جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے والی ہوں اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button