Uncategorized

غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن

غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذرائع کے مطابق اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارتِ داخلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، رجسٹرڈ وی پی اینز کے ذریعے سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے
ذرائع کے مطابق تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے لیے وی پی این رجسٹریشن ضروری ہے۔

واضح رہے کہ آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس حوالے سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button