تازہ ترینجرم کہانی

اسکول پرنسپل کیخلاف زیادتی اسکینڈل پر سخت کارروائی کا اعلان

 گلشن حدید کے اسکول پرنسپل کیخلاف زیادتی اسکینڈل کا محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ محکمہ تعلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر قربان بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

محکمہ تعلیم کی 4رکنی کمیٹی کل متاثرہ اسکول کا دورہ کرے گی۔ کمیٹی تفصیلی رپورٹ محکمہ تعلیم کےحکام کو پیش کرے گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سے پہلےشکایات موصول نہیں ہوئی تھی۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ٹیچرز اور اسٹاف سےمبینہ زیادتی کرنیوالے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایا کہ گرفتار ملزم عرفان کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

حسن سردار کا کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم اپنے عملے اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button