28 C
Lahore
اتوار, اگست 1, 2021

Buy now

گھرمیں شام کے بعد ایک پنکھا اورایک بلب چلتا ہے لیکن بجلی کا بل اڑھائی لاکھ روپے!

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گونا میں 65 سالہ بوڑھی خاتون کو کمپنی نے ایک ماہ کا ڈھائی لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گونا کی رہائشی 65 سالہ رامبائی نامی خاتون ایک کمرے کے گھر میں مقیم ہیں، وہ دن بھر ایک چھوٹا پنکھا جبکہ رات میں ایک بلب جلا کر اپنا گزارا کرتی ہیں۔اس سے قبل ان کا بجلی کا ماہانہ بل تین سے پانچ سو روپے کے درمیان آتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے خاتون دو ماہ کا بل ادا نہیں کرسکیں تو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی نے انہیں ڈھائی لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔

خاتون نے جب موصول ہونے والے بل میں واجب الادا رقم دیکھی تو وہ شکایت لے کر کمپنی پہنچی جہاں ان سے کسی نے کوئی بات نہیں کی۔

خاتون نے کہا کہ وہ روزانہ کمپنی آتی ہیں مگر اُن سے کوئی بات نہیں کررہا، صبح سے شام تک وہ بات کرنے کے انتظار میں درخت کے نیچے بیٹھ کر انتظار کرتی رہتی ہیں اور پھر بند ہونے پر واپس گھر چلی جاتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میں گھروں میں کام کر کے اپنا گزر بسر کرتی ہوں، میرے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے، جو شام کے بعد چلتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرا...

بلاول بھٹو کے باغ سے سامان چوری

نامعلوم چور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے باغات سے سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 13 برس...

پنجاب میں انٹر کے امتحانات کا آغاز، لاہور میں 462 امتحانی مراکز قائم

پنجاب میں انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ لاہور میں امیدواروں کیلئے 462 امتحانی مراکز قائم کئے گئے جبکہ سینٹرز کے باہر دفعہ 144...

Leave a Reply

[td_block_social_counter style=”style8 td-social-boxed td-social-font-icons” tdc_css=”eyJhbGwiOnsibWFyZ2luLWJvdHRvbSI6IjM4IiwiZGlzcGxheSI6IiJ9LCJwb3J0cmFpdCI6eyJtYXJnaW4tYm90dG9tIjoiMzAiLCJkaXNwbGF5IjoiIn0sInBvcnRyYWl0X21heF93aWR0aCI6MTAxOCwicG9ydHJhaXRfbWluX3dpZHRoIjo3Njh9″ custom_title=”Stay Connected” block_template_id=”td_block_template_8″ f_header_font_family=”712″ f_header_font_transform=”uppercase” f_header_font_weight=”500″ f_header_font_size=”17″ border_color=”#dd3333″]
- Advertisement -

تازہ ترین خبریں