28 C
Lahore
اتوار, اگست 1, 2021

Buy now

گووندا اور روینہ ٹنڈن عرصے بعد بڑی سکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے!

بالی ووڈ میں نوے کی دہائی مقبول ترین جوڑی گووندا اور روینہ ٹنڈن بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے نوے کی دہائی کے کامیاب ترین اداکار گووندا نے اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ ملکر انڈسٹری کے متعدد سپرہٹ فلمیں دیں جن میں دلہے راجا، بڑے میاں چھوٹے میاں، آنٹی نمبر ون، راجا جی، آنکھیوں سے گولی مارے اور اناڑی نمبر ون جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ماضی کی یہ کامیاب ترین جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری کررہی ہے جس کا اعلان اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا تاہم انہوں نے فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

اداکارہ نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار گوندا کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی اور کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’دی گرینڈ ری یونین‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم بڑے پردے پر کام کرنے کے لیے دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔

روینہ ٹنڈن نے اپنی پوسٹ میں خود ہی سوالات کرکے مداحوں کا انتظار مزید بڑھادیا۔ اداکارہ نے لکھا، ’’کب؟ کہاں؟، کیسے؟ ۔۔۔ ’’جلد آرہا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرا...

بلاول بھٹو کے باغ سے سامان چوری

نامعلوم چور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے باغات سے سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 13 برس...

پنجاب میں انٹر کے امتحانات کا آغاز، لاہور میں 462 امتحانی مراکز قائم

پنجاب میں انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ لاہور میں امیدواروں کیلئے 462 امتحانی مراکز قائم کئے گئے جبکہ سینٹرز کے باہر دفعہ 144...

Leave a Reply

[td_block_social_counter style=”style8 td-social-boxed td-social-font-icons” tdc_css=”eyJhbGwiOnsibWFyZ2luLWJvdHRvbSI6IjM4IiwiZGlzcGxheSI6IiJ9LCJwb3J0cmFpdCI6eyJtYXJnaW4tYm90dG9tIjoiMzAiLCJkaXNwbGF5IjoiIn0sInBvcnRyYWl0X21heF93aWR0aCI6MTAxOCwicG9ydHJhaXRfbWluX3dpZHRoIjo3Njh9″ custom_title=”Stay Connected” block_template_id=”td_block_template_8″ f_header_font_family=”712″ f_header_font_transform=”uppercase” f_header_font_weight=”500″ f_header_font_size=”17″ border_color=”#dd3333″]
- Advertisement -

تازہ ترین خبریں