29 C
Lahore
اتوار, اگست 1, 2021

Buy now

سوشل میڈیا پر ”رانی” گائے کے چرچے!

آج کل ایک گائے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس نے پوری دنیا کی نظریں اپنی جانب مرکوز کروا لی ہیں۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر چڑی گرام کے ایک فارم میں موجود بونی گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

دور دراز کے علاقوں سے لوگ محض اس منفرد گائے کو دیکھنے آرہے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

منفرد قد و قامت کی حامل رانی نامی اس گائے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے جس کا قد 20 انچ (51 سینٹی میٹر) جبکہ عمر 23 ماہ ہے، رانی کی لمبائی 26 انچ (66 سینٹی میٹر) اور وزن 26 گلو گرام ہے۔

اس بونی گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ ”رانی” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود دنیا کی سب چھوٹی گائے سے بھی 10 سینٹی میٹر چھوٹی ہے۔

فی الحال دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہونے کا اعزاز اس وقت بھارتی ریاست کیرالہ کی گائے کے پاس ہے جس کا قد 61 سینٹی میٹر ہے جبکہ عام طور پر گائے کا قد 150 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔

فارم کے مالکان کے مطابق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ خاص طور پر اسے دیکھنے آ رہے ہیں اور اس کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرا...

بلاول بھٹو کے باغ سے سامان چوری

نامعلوم چور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے باغات سے سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 13 برس...

پنجاب میں انٹر کے امتحانات کا آغاز، لاہور میں 462 امتحانی مراکز قائم

پنجاب میں انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ لاہور میں امیدواروں کیلئے 462 امتحانی مراکز قائم کئے گئے جبکہ سینٹرز کے باہر دفعہ 144...

Leave a Reply

[td_block_social_counter style=”style8 td-social-boxed td-social-font-icons” tdc_css=”eyJhbGwiOnsibWFyZ2luLWJvdHRvbSI6IjM4IiwiZGlzcGxheSI6IiJ9LCJwb3J0cmFpdCI6eyJtYXJnaW4tYm90dG9tIjoiMzAiLCJkaXNwbGF5IjoiIn0sInBvcnRyYWl0X21heF93aWR0aCI6MTAxOCwicG9ydHJhaXRfbWluX3dpZHRoIjo3Njh9″ custom_title=”Stay Connected” block_template_id=”td_block_template_8″ f_header_font_family=”712″ f_header_font_transform=”uppercase” f_header_font_weight=”500″ f_header_font_size=”17″ border_color=”#dd3333″]
- Advertisement -

تازہ ترین خبریں