پاکستانتازہ ترین

مادرپدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مہم کو گھٹیا اور نا قابل برداشت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

عمران خان نے سی ای سی میٹنگ میں بتایا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، انہوں نے اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں پر بات کریں، فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر اظہار ناراضی کیا اور کہا کہ ایسی مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مادرپدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button